لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کردیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔تحریری حکم میں کہاگیا ہے کہ
عدالت شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتی ہے ۔نصرت شہباز کی مقولہ اور غیر مقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروائے ۔نصرت شہباز کے اشتہاری کے اشتہارات مختلف جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔شہباز شریف نے جیل میں میڈیکل کی سہولیات کی شکایت کی۔شہباز شریف آئندہ سماعت پر سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست عدالت میں جمع کروائے ۔سلیمان شہباز ،رابعہ عمران سمیت تین ملزمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے ۔عدالت شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کرتی ہے۔