جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے، موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے،موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے، حکومت میں صرف چند افراد کے مفادات محفوظ ہیں،ملک میں سودی نظام کی بجائے اسلام کا نظام لانا چاہتا ہوں،ہم مولانا فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس

نہیں آئیں گے۔ اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے قبائلی عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوا،پچھلے الیکشن میں جبر سے عوام کا راستہ روکا گیا۔ جس کی وجہ سے آج عوام کا نقصان ہورہا ہے، امریکا اور بھارت نے الیکشن میں ہماری ہار پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے 22 کروڑ عوام اور قبائلیوں سے دھوکا کیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں جو ہوتا تھا وہ سلیکٹڈ کے حکومت میں بھی ہورہاہے، جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تباہ کردیا، موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے، موجودہ حکومت میں صرف چند افراد کے مفادات محفوظ ہیں۔ میں سرمایہ داروں کے لئے نہیں غریب عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے لئے میدان میں نکل آیا ہوں، میرے ساتھ مافیا نہیں بلکہ دیانتدار اور ایماندار لوگ ہیں۔ میں عدالتوں میں انگریز کے نظام کی بجائے قرآن کریم کا نظام دیکھنا چاہتا ہوں، میں اس ملک میں سودی نظام کی بجائے اسلام کا نظام لانا چاہتا ہوں۔ میں وہ نظام لانا چاہتا ہوں جس میں غریب کسان حکمرانوں سے اپنا حق پوچھ سکے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فرانس کو جواب دینے کے لیے بہادر قیادت درکار

ہے، عمران خان پریشان ہیں کہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے یا امریکا اور یورپ کے ساتھ، ہم چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ، ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے، ہم مولانا فضل الرحمان کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے، جب جائیں گے تو واپس اس وقت تک نہیں آئیں

گے جب مطالبات منظور نہیں ہوتے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے ساتھ اختلاف اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو دیئے جانے والے دودھ کے فیڈر پر ہے۔ ایف ٹی اے ایف اور آئی ایم ایف کے دباؤ میں جو قوانین بنائے گئے ان میں پی ڈی ایم نے حکومت کا ساتھ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…