کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے استفسار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے غیر قانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا؟،بلاول ہائوس سے سابق صدر کے ترجمان کی جانب
سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عمران خان گلگت بلتستان میں سیاسی تقریر کر کے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان عمران خان کے غیرقانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا؟۔آصف زرداری نے کہا کہ وفاقی وزراء کا بھی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانا غیر قانونی ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزرا گلگت بلتستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان جانا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔