لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے پلوامہ کا نام لے کر کہا کہ ہم نے گھس کر مارا جس پر سارا دن انڈین میڈیا چیختا رہا،سب کو محتاط بات کرنا ہوگی،غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے بھارت کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔امریکی الیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا زیادہ امکان تو ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا ہے ،ٹرمپ ایک
خاص طرح کی شخصیت رکھتا ہے اور مزاج بھی خاص ہے ،ٹرمپ نے شام سے فوج نکالی،عراق اور افغانستان سے بھی اپنی فوج نکال رہا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا عمران خان کو حکومت کی رٹ قائم کرنی نہیں آتی ، تقریر کرنا آتی ہے ،وہ کہتے ہیں کہ میں چھوڑوں گا نہیں ، یہ کہنے کی بات نہیں بلکہ کرنے کی ہے ۔