جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے، عوام ایسے شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں:عثمان بزدار

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایاز صادق اوربعض اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیں اوریہ بیانات ملک دشمن کے بیانیے کے عکاس ہیں۔ پاکستان کے عوام ایسے شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پار کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج ایک بیان میں

ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج مشکل کی ہرگھڑی میں سرخرو رہی ہے۔ہماری مسلح افواج قوم کی آن،شان اورمان ہیں اور 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کا ایجنڈا پاکستان میں نہ پہلے چلا ہے اور نہ آئندہ چلنے دیا جائے گا۔ غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مذموم عزائم کی ہر سطح پر بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔ایسے مذموم بیانیے کو پروان چڑھانے والے عناصر کے عزائم قوم جان چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی تائید سے پاکستان کی سا لمیت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت 12برس بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس: سابق حکومت بے سہارا بچوں کا آسرابننے کی بجائے خواب غفلت میں سوئی رہی۔ سابق دور میں 12برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرز کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت 12برس بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسارہ احمدنے ادارے کی کارکردگی،بے آسرا بچوں کے حقوق تحفظ کیلئے کیے گئے

اقدامات اورآئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی اوربدانتظامی سے ہرشعبہ تباہ ہوا۔ 12برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے۔

بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہوسکتا۔ بدقسمتی سے سابق دور میں ہر ادارے کو ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے برباد کیا گیا۔ ہماری حکومت سابق دورمیں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا اور ایسے بچوں کو

ٹیوٹا اوردیگر اداروں میں فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے۔ بچوں سے بھیک منگوانے والے گینگزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں آرگنائزیشن منیجنگ اکاموڈیشن رولز2018کے حوالے سے حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لینے کا فیصلہ کیا گیا اور رولز کے ایجنڈے کو پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے

سٹاف کو خصوصی الاؤنس دینے کے معاملے کا کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس و ڈویلپمنٹ جائزہ لے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف شکایات کی انکوائری وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کی15روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں

مقیم 18برس سے زائد بچوں کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے۔ بچوں کی حوالگی کے حوالے سے عدلیہ کی معاونت کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں قیام پذیر بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں رہنے والے بچے ہمارے بچے ہیں

اور ان بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے تمام فیصلے بورڈ آف گورنرز کی مشاورت اورقواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کرکیے جائیں۔ بورڈآف گورنرز بروقت فیصلے کرے،میری پوری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔وزیراعلی عثمان بزدارنے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مختصر عرصے میں

چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو نے چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں بے سہارابچوں کے لیے بہترین کام کیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے بتایا کہ ڈیڑھ برس کے دوران بھیگ مانگنے والے 5 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور بچوں سے بھیگ منگوانے والے دو گینگ کو گرفتار کرایا۔ فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکی عمارت مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کو قومی ذمہ داری سمجھ کر نبھارہے ہیں۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروسارہ احمد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوربورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پرا ظہارافسوس، متاثرین کیساتھ مکمل

یکجہتی کا اظہار: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترکی کے شہر ازمیرمیں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ترک عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،احتیاط زندگی اور صحت کیلئے ضروری ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا ایکٹو کیسوں کی

تعداد4228ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 185نئے کیس سامنے آئے اور3مریض جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں اب تک 2357مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے6637ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 1583563ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 104016مریضوں میں سے 97431مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا احتیاط زندگی اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا ہے۔بازاروں، مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیس والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ریسکیوٹیم جنوبی ایشیا میں اقوام متحدہ کی سندیافتہ پہلی

ڈزاسٹررسپانس ٹیم بن چکی ہے۔پاکستان ریسکیو ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ریسکیوٹیم نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مدد کرنے کے قابل ہے۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کی ریسکیوٹیم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا جس پر میں پاکستان ریسکیو ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیرسمیت

پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشف عباسی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں جیسی عظیم ہستی اللہ تعالی کی نعمت ہوتی ہے۔ ماں سے جدائی کا دکھ نا قابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر سلیم عاصمی کے انتقال پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے روزنامہ ”ڈان“ کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی سلیم عاصمی کے انتقال پر

دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سلیم عاصمی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…