ڈیٹی کمشنر اسلام آباد کی بغیر ماسک تقریب میں آمد،صحافی نے تصویر اپ لوڈ کردی، خلاف ورزی پر خود کوکتنا جرمانہ کر دیا ؟ حمزہ شفقات کا مثالی اقدام

31  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے خود پر ہی 1000 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پولیس کو بغیر ماسک کے باہر نکلے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تمام شہری ماسک پہنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن ایک تقریب میں پہنچنے پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بغیر ماسک کے نظر آئے تو وہاں موجود ایک صحافی نے فوراً ان کی قانون شکنی کی تصویر کیمرے میں عکس بند کر لی۔ متعلقہ صحافی نے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی بغیر ماسک پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے دفتر والے ایک لمحے کے لیے ماسک نہیں اتارنے دیتے کہ ڈی سی اسلام آباد کے احکامات ہیں لیکن کاش کوئی ڈی سی صاحب کو بھی جرمانہ کر کے کچھ دن کے لیے سیل کر دے۔ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی کار سے باہر نکلا تو کچھ سیکنڈز کے لیے اپنا ماسک اتارا، لیکن جب میں نے دیکھا کہ ایک صحافی میری تصویر بنا رہا ہے تو میں نے فوراً ہی ماسک دوبارہ پہن لیا۔حمزہ شفقات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں آپ کا پوائنٹ سمجھ گیا ہوں، میں حکومت کے اکاؤنٹ میں 1000 روپے بطور جرمانہ ادا کروں گا اور چالان کی کاپی بھی دکھاؤں گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…