منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہے؟شہباز گل کا دعویٰ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح نون لیگ نے اپنی اصلیت دکھائی ہے یہ سب کے سامنے ہے۔شہباز گِل

نے کہا کہ سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ بولا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں، یہ لوگ اپنے مفاد تک محبِ وطن ورنہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آج کل غداری کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی ہے کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہمارے ساتھ بیٹھے ہم معاملات سے آگاہ کرینگے ، عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے ،نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی مال میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کی ،نجی مال میں 23 اسلامی فن پارے رکھے گے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ،پاکستان میں ایسے فن پاروں کی نمائش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں ،سیاسی

نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا ،اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات کرے اور مسائل کا حل کرے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی نعروں سے مہنگائی کم نہیں ہو گی نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک

میلنگ میں نہیں آ سکتے ،اپوزیشن بچوں والی باتیں جر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے ،ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہم ان کو معاملات سے آگاہ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو

ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی،ایاز صادق اسپیکر رہ چکے ہیں ان کی طرف سے ایسا بیان افسوسناک ہے،یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا،ہمارا پلوامہ کے بعد کا بیانہ دنیا میں مانا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…