بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات ، اپوزیشن دشمنوں کی زبان بولنے لگی حکومت پنجاب سب پر بازی لے گئی ، غریب عوام کیلئے انتہائی شاندار اعلان کر دیا 

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں عوام کی سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس  اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام کو معیاری اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے سہولت بازاروں کے ذریعہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے شاہین آباد اور گکھڑ میں لگائے جانے والے سہولت بازاروں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف‘ اے ڈی سی آر علی اکبر بھنڈر‘ اے سی سٹی کامران حسین کے علاوہ دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ  آٹے کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے عوام کو بہترین معیار کا آٹا فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس میجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کو چیک کریں اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ  کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں کے وزٹ کریں اور پھل وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور چینی اور آٹاکی قیمتوں اور معیار پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مربوط مانیٹرنگ کا میکینزم وضع کیا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران اشیاء کے  معیار‘ پرائس لسٹ اور اشیائے خورونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا اور انتطامیہ کو ہدایت کی کہ اشیا  کی کوالٹی اور قیمتوں پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔دریں اثناء وزیر ہاؤسنگ نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور جیل کے ہسپتال‘ کچن‘ خواتین کی مختلف بیرکو ں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل میں عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو سراہا۔  جیل کے دورہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن گندا کھیل کھیل رہی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہی ہے اورریاستی اداروں کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی  جو  قابل مذمت رویہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کبھی بھی پی ٹی وی حملہ کیس میں ملوث نہیں رہے اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کی طرف سے کبھی بھی ان چیزوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ اپوزیشن کو عدالتی  فیصلے ماننے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں کہ جنہیں سپریم کورٹ نے امین قرار دیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…