عمران نیازی عوام کے ووٹ چوری کرکے جعلی طریقے سے آیا، احسن اقبال نے سب سے بڑا جیب کترا قرار دیدیا

30  اکتوبر‬‮  2020

عمرکوٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی جنرل سکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،عمران نیازی حکومت نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے،عمران نیازی مسلسل جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ کررہاہے،عمران نیازی خود سب سے بڑاجیب کتراہے جو عوام کے ووٹ چوری کرکے جعلی طریقے سے آیا۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے گزشتہ شب کنری کے قریب مورجھنگو میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق گورنر سندھ محمد زبیر،مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔احسن اقبال نے کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کہتا ہے کہ مجھ سے اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے،میں عمران نیازی سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے کون سے قانون اور آئین کے تحت آپ کے پاس این آر او دینے کے اختیارات ہیں۔ہمارے مقدمات تو عدالتوں میں چل رہے ہیں اور ان مقدمات کا فیصلہ تو عدالتوں نے کرناہے۔احسن اقبال نے اعلی عدلیہ سے وزیراعظم عمران کے بیان پرنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کہتا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے جیب کترے اکھٹے ہوگئے ہیں سب سے بڑا جیب کترا عمران نیازی ہے جو عوام کے ووٹ چوری کرکے جعلی طریقے سے آیا۔ عمران نیازی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے عمران نیازی کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے عمران نیازی کو صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کی فکر ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی جہدوجہد کشمیر کی آزادی پاکستان کی خوشحالی ووٹ کی حرمت کیلیے ہیں۔مسلم لیگ کے دورحکومت میں آٹا 35سے 40روپے فی کلوتھا جبکہ چینی50 روپے تھی آج آٹا 80روپے اور چینی 115روپے ہے ادویات مہنگی کردی گئی ہیں۔

ورکرز کنونشن سے مفتاح اسماعیل اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جب مریم نواز ایکٹیو ہوئی ہیں حکمرانوں پر ایک خوف طاری ہوگیا ہے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہاکہ عمران نیازی تم ہمیں جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈراسکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے

یونٹ لگائے2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اور عمران نیازی سیلیکیڈ کو لایا گیا۔ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ( ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،اسد جونیجو ،میرامان اللہ تالپورسمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنان اورشہریوں کی ایک کژیرتعدادنے شرکت کی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…