نبی کریمؐ سے محبت کا بے مثال مظاہرہ، آئل سمیت 42فرانسیسی اشیاء کی خرید و فروخت پر تاجروں نے پابندی عائد کر دی ، تمام فرانسیسی اشیاء بھی ضائع کر دیں

29  اکتوبر‬‮  2020

پشاور (آن لائن) پشاور میں آئل سمیت 42فرانسیسی اشیاء کی خرید و فروخت پر تاجروں نے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ہزاروں روپے مالیت کا سامان ضائع کر دیا ہے یہ اعلان ٹریڈر الائنس فیڈریشن پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب سے تختو جماعت تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے صدر غلام بلال جاوید نے کیا ریلی سے چیئر مین میجر ریٹائرڈ ارشد محمود، بابائے

تاجران امین حسین بابر اور چوہدری شاہد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ فرانس حکومت کے طرز عمل اور ریاستی سرپرستی میں نبی کریم ؐ کے خاکوں کی اشاعت دہشت گردی اور عالم اسلام پر براہ راست حملہ ہے ناموس رسالت ؐ پر حملے، مساجد، مدارس، حجاب کے خلاف اقدامات مغربی تہذیب کے کھوکھلے پن کا اظہار ہے حکومت پاکستان قراردادوں سے آگے بڑھتے ہو ئے عملی اقدامات کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر مسلم دنیا، سیاسی، تجارتی، معاشی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرے پاکستانی تاجر نبی کریم ؐ سے محبت کا اظہار کرتے ہو ئے فرانسیسی مصنوعات کی فروخت کا بائیکاٹ کرے جمعہ کے روز ملک بھر میں تاجر برادری بھی احتجاج میں شرکت کرینگے۔ دوسری جانب ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورتشہیر کیخلاف ریلوے انجن شیڈ کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ریلوے کے ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے نبی کریم ﷺکی شان میں اور فرانس کے صدر کے گستاخانہ رویے کیخلاف نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے ریلوے انجن شیڈ کے پھاٹک پر فرانس کے صدر کا پتلا بھی نذر آ تش کیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ مسلم امہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے،فرانس کے ساتھ ہر طرح کی مصنوعات کی درآمد و برآمدی آرڈرمنسوخ کئے جائیں۔ آل پنجاب گرینڈ الائنس

سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام بھی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر زبردست نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ زرائع کے مطابق آل پنجاب گرینڈ الائنس سرگودھا کے ملازمین نے ملک منور اقبال کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے فرانس میں گستاخانہ

خاکوں کی مزمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی جو شاہین چوک،کچہری بازار،حیدرکرار چوک،گولچوک سے ہو کر دفتر کارپوریشن میں اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی جبکہ مقررین نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ

میں مزمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور عوام فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے عاشق مصطفے کا ثبوت دیں۔اس ریلی میں تمام تنظیموں کے قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…