منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

آج جشن عید میلاد النبیۖ،سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں،ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،لاہور (آن لائن) نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر آج جشن عید میلاد النبی ۖ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے،ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے عاشقان رسول ۖ شرکت کریں گے یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے ۔مختلف اداروں میںسیرت النبی ۖ کے موضوع پر سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام جمعة المبارک کے خطبات میںولادت باسعادت حضرت محمد مصطفےٰ ۖ پر روشنی ڈالیں گے۔ مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیۖ کے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و

درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔نبی پاک ۖکے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گاجبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں

، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جا رہا ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…