لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروےآبرو ریزی کیس کے ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ۔ملزم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رو برو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے استفسار کیا ملزم سے اب تک کیا تفتیش ہوئی ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شفقت سے گاڑی کا شیشہ توڑنے والاڈنڈا برآمد کرلیا ہے ،ملزم سے ابھی مزید تفتیش جاری ہے،ملزم سے متاثرہ خاتون کے اے ٹی ایم اور نقدی برآمد کرنا ہے،ریکوری کے لیے ملزم کا پندرہ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔