جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

احتساب عدالت کا شہباز شریف کے حق میں اہم فیصلہ ، بڑی استدعا منظور

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کا ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی ۔منی لانڈرنگ کیس کے جیل ٹرائل کے حوالے سے بھی ڈی جی نیب سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ شہباز شریف کے خلاف 12پلاٹوں کا

ریفرنس بند کرنے کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایل ڈی اے کی عمارت میںآتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے وہ اب ٹریس ایبل نہیں ،شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف بطور وزیراعلی پنجاب من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا ء کا شکار تھی ۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلی سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا تھا،ایل ڈی نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے لیکن من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دیدیا گیا۔علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈنگ کے جیل ٹرائل کے لیے ڈی جی نیب لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔ حکم نامے میںکہا گیا ہے کہ ٹرائل کو جلد مکمل کرنے کے لیے جیل ٹرائل بہتر حل ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف

اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں رش ہوتا ہے، موجودہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی نیب لاہور عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کیا جائے گا، پولیس افسر کے مطابق رابعہ عمران

کے اشتہارات مختلف جگہوں پر آویزاں کردئیے گے ہیں، شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور بیٹی رابعہ عمران جان بوجھ کر ٹرائل جوائن نہیں کررہے، سلیمان شہباز اور رابعہ عمران آئندہ ہر حال میں عدالت میں پیش ہوں، ہنیب حکام چار وعدہ معاف گواہوں کے بیانات کی نقول ملزمان کے وکلا ء کو فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…