لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے مطابق اسپورٹس کار لمبر گینی کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے اور کار کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی۔محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ
محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے جنہو ں نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزارروپے ادا کیے۔