ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی  سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے 5افراد گرفتار

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے پانچ افراد کو گرفتارکر لیا ،اینٹی کرپشن ساہیوال نے ریجنل ڈائریکٹر اشفاق الرحمان کی نگرانی میں پانچ مفرور، بدعنوان ٹھیکیداروں اور سرکاری اہلکاروں کو پکڑ کر

حوالات میں بند کردیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق خاتون مدعی کو اس کے شوہر کی وفات کے بعد چھپن کنال اراضی سے بے دخل کرنے والا سہولت کار پٹواری اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔را ئوعبدالغفار اور را ئومحمد حسین کو سرکل آفیسر افضل خان نے رات کے وقت ریڈ کرکے صادق آباد سے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ اصغر اور سپراٹنڈنٹ خالد کو 17لاکھ رشوت کے الزام میں گرفتار کیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے نے محکمہ تعلیم کے اہلکار شاہد اقبال کو نوکری کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے رشوت بٹورنے پر گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ٹھیکیدارآفتاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم آفتاب نے بوگس سکیموں سے لاکھوں روپے بٹور کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…