ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جد ید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال پاک بحریہ کیلئے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ازین این آئی)پاک بحریہ کیلئے کراچی شپ یارڈ میں تیارکئے جانے والے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تعمیر کے آغاز کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔ترجمان پاک بحریہ   کے مطابق ترک وزیر برائے قومی دفاع محترم ہولوسی اکار نے کہاکہ بہترین کوالٹی،کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں اس جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ زبیدہ جلال نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خود انحصاری کیحصول میں خوش آئند ہے۔ترجمان کے مطابق  مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہاکہ اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور کراچی شپ یراڈ کی صلاحیتوں میں مزید ا ضافہ ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سطح آب ,زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز سے لیس ہے ،جہاز کی تعمیر 2024 میں مکمل ہو جائے گی،جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت سے خطے میں امن وامان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…