کاروبار کے خواہشمند افراد کیلئے نئی سکیم متعارف

24  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن+ مانیٹرنگ) پڑے لکھے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے والا ادارہ ٹیوٹا نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے قرض فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ ٹیوٹا کامیاب نوجوان پاکستان پروگرام کے تحت بینک آف پنجاب کے ذریعے نوجوانوں کو قرض جاری کرے گا۔قرضوں کی فراہمی وزیر اعظم کی کامیاب

نوجوان پاکستان پروگرام کے تحت کی جائے گی۔معاہدے پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور صدر دی بنک آف پنجاب ظفر مسعود نے دستخط کیے۔اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا کہ پنجاب روز گار سکیم کے تحت بھی قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونا کا موقع ملے گا۔ صدر دی بنک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آسان قرضہ جات سکیم کا آغاز ہو گیا ہے،قرضہ حاصل کرنے کے لئے عمر کی حد 20 سے 50 سال رکھی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے 16 لاکھ لوگوں کو 30ارب روپے سے زائد کے قرضوں کی آسان شرائط پر فراہمی کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔اس سکیم کے تحت پنجاب کے نوجوان اپنے روزگار کے راستے خود بنائیں گے۔ ہنر مند نوجوان اپناکاروبار کرسکیں گے،اس سکیم کے تحت بیروزگار افراد بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ مرد، خواتین، خصوصی افراد اور خواجہ سرا ء بھی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے لیے قرضے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انتہائی کم شرح مارک اپ ہے اور یہ قرض 2 سے 5 سال میں واپس کرنا ہو گا۔  ٹیوٹا نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے قرض فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…