جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نون لیگی ایم پی اے فیصل خان نیازی کا عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار 

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پی آر)وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ آپ کے ساتھ ہیں۔ میٹنگ میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے۔ اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے۔ آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا۔ عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں –



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…