جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

چینی بحران، جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد،انکوائری میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسابقتی کمیشن کی جانب سے

جاری بیان کے مطابق کمیشن کی طرف سے ایک تفصیلی انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن اور مالکان کی ملی بھگت ثابت ہو گئی ہے۔مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں جب کہ شوگر ملز کو شوکاز نوٹسز جاری کیا جائے گا۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ بحران میں بھی شوگر ملز ایسوسی ایشن اور مالکان کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے جب کہ شوگر ملز مالکان چینی کی درآمد پر بھی اثر انداز ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمد میں تاخیر سے چینی کی 3 ماہ میں قیمت میں 16 روپے سے زیادہ اضافہ ہوا، 2019 میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافے سے 40 ارب ریونیو لیا گیا ، 29 ارب روپے سے زیادہ کی ایکسپورٹ سبسڈی بھی لی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…