لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت پنجاب حکومت کی اربوں روپے کی نادہندہ ہے جبکہ وفاقی حکومت کی نادہندگی میں مزید 32 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے وفاق سے واجبات کی ریکوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ ایک مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔ جس میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پنجاب نے محکمہ صحت، محکمہ
توانائی، محکمہ خوراک سمیت مختلف ٹیکسوں کی مداعات میں وفاقی حکومت سے 160 ارب روپے موصول کرنے ہیں۔ جو وفاقی حکومت ادا نہیں کر رہی جبکہ وفاق کی جانب سے مذکورہ رقم کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت کے مختلف منصوبہ جات التواء کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ہال ہی میں وفاق کے ذمہ واجبات میں مزید 32 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔