جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں اضافی گندم عمران خان کی پالتو مرغیاں اوربلین ٹری کو بکریاں ہضم کر گئیں،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹیری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کا اسیر گروہ اقتدار کو طول دینے کیلئے اداروں کی تقسیم اور عوام میں انتشار کے ذریعے

انارکی اور خلفشار کے درپے ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں کا حکمران ٹولہ عوام الناس کیلئے کرونا وبا سے زیادہ مہلک مرض ثابت ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی ملکی استحکام اور قومی یکجہتی و اتحاد کے خلاف ہرسازش کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ہے،بجلی گردشی قرضہ معاشی عفریت بنتا جا رہا ہے،مافیا من پسند حکومتی پالیسیاں معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہیں،قوم کے معماروں کو شیرو اور ٹاءئگرز قرار دینے والی حیوانیت سوچ سے چھٹکارا ضروری ہے،لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ٹائیگرز فورس کا استعمال قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے،ملازمتیں اور مکانات کے وعدے کرنے والے روٹی روزگار چھین رہے ہیں،پنجاب میں اضافی گندم پی ٹی آئی کی عمران خان کی پالتو مرغیاں کھا گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری نیازی پارٹی کی بکریاں ہضم کر گئی ہیں، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے مزدور کے چولہے بجھانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…