جسٹس فائز عیسیٰ نے جائیداد، اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں، اہلیہ نے بھی ایف بی آر کیخلاف قدم اٹھا لیا

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آمدن 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی، ان تین برسوں میں انہوں نے 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ججز کے اثاثوں کے

بارے میں خط لکھا تھا جس کے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیداد اور بینکس اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تین سال میں 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا، تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے آمدن رہی۔قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں 2 آٹھ سو گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے، چار کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 8 سو 56 روپے بنک اکاؤنٹ میں ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ سال 2018 میں آمدنی 1 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 9 سو 72 روپے تھی، سال 2018 میں 22 لاکھ 9 سو 16 روپے ٹیکس ادا کیا۔سال 2019 میں آمدنی 1 کروڑ 39 لاکھ 9 سو 72 روپے تھی، جبکہ اس آمدن پر 17 لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سال 2020 میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 9 سو 21 روپے تھی، 26 لاکھ 78 ہزار 799 روپے ٹیکس ادا کیا۔3 سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آمدن 5 کروڑ 35 لاکھ رہی، اس دوران 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمشنر کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کے خلاف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں اپیل داخل کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے کمشنراسلام آباد آفس میں داخل کرائی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…