اپوزیشن نے تحریک انصاف کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دے دیا

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ زاتی مفادات کا اسیر گروہ اقتدار کو طول دینے کیلئے اداروں کی تقسیم اور عوام میں انتشار کے زریعے

انارکی اور خلفشار کے درپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اناڑی کھلاڑیوں کا حکمران ٹولہ عوام الناس کیلئے کرونا وبا سے زیادہ مہلک مرض ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی استحکام اور قومی یکجہتی و اتحاد کے خلاف ہرسازش کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گردشی قرضہ معاشی عفریت بنتا جا رہا ہے،مافیا من پسند حکومتی پالیسیاں معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے معماروں کو شیرو اور ٹائیگرز قرار دینے والی حیوانیت سوچ سے چھٹکارا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ٹائیگرز فورس کا استعمال قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے  کہاکہ ملازمتیں اور مکانات کے وعدے کرنے والے روٹی روزگار چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اضافی گندم پی ٹی آئی کی عمران خان کی پالتو مرغیاں کھا گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری نیازی پارٹی کی بکریاں ہضم کر گئی ہیں،۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے مزدور کے چولہے بجھانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…