خان صاحب ہوشیار خبردار!‎ سینئر صحافی کامران خان نے بھی عمران خان کو وارننگ دیدی

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، ہوشیار خبردار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں یہ سب اپوزیشن جماعتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ہر عام پاکستانی پریشان ہے جنہوں نے آپ سے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں ۔

تجزیہ کار نے وزیراعظم عمران خان سے روز بروز بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اپیل کر دی ہے ۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران کان کو آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شو میں ہر حکومت میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق آگاہ کرتا رہا ہوں ۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہتوں کہ یوٹیلیٹی بلز اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام انسان پریشان ہے ، لوگ اس لیے بھی بلبلا رہے ہیں کہ انہوں نے آپ سے امیدیں باندھ لیں تھی کہ نئی حکومت ہماری زندگیوں میں پریشانیوں کو حل کر کے ہمارے لیے اسانی پیدا کر ے گی ۔ ان کا کہنا تھ اکہ آپ اپنے پروگرام میں بہترین ادادوشمار اور بہتری کی ہمیں خوشخبری سناتے ہیں ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں،سینئر صحافی کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آج بھی صدقے دل سے سمجھتا ہوں کہ آپ کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہوگی، ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی اصل وجہ آپ کی نااہلی، نا تجربہ کاری اور غلط اندازے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے پیغام میں مشورہ دیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ آپ اپنے سیاسی حریفوں بھول کر اپنی توجہ مہنگائی کی طرف کریں اس وقت مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر پھیلتا جارہا ہے اس بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی زندگی آسانی کی طرف گامزن ہو سکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…