جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

”بکواس بند کرو، گلاس ماروں گا میں” پی پی کے عاجز دھامرا اور رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال میں تلخ کلامی ولید اقبال نے مارنے کیلئے گلاس اٹھا لیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 24نیوز پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ولید اقبال آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو گلاس مارنے کی دھمکی دے ڈالی ۔پروگرام میں ن لیگ کے خرم دستگیر ، پیپلز پارٹی کے عاجز دھامرا اور پی ٹی آئی

کے ولید اقبال شریک تھے ، اس دوران ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نانا یا ماما کے دربار پر جا کر کوئی ایسا کرے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح رد عمل دیتے ہیں ، ولید اقبال کی یہ بات سن کر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عاجز دھامرا کو غصہ آ گیا اور انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بکواس بند کریں ، آپ بلاول کے نانا پر بات مت کریں جو موضوع ہے اس پر بات کریں ۔یہاں پر سینیٹر ولید اقبال بھی آپے سے باہر ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم بکواس بند کرو،ورنہ میں تمہیں گلاس مار دوں گا ۔ ولید اقبال غصے سے آگ بگولہ ہوئے اور گلاس ہاتھ میں اٹھا کر کھڑے ہوگئے۔ صورتحال کو نارمل کرنے کیلئے اینکر پرسن نسیم زہرانے ولید اقبال کو حوصلہ کرنے اور غصے نہ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔یہ سارا منظر ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر خاموشی کے ساتھ دیکھتے رہے اور کچھ بھی نہ بولے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…