بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نیب نے محکمہ تعمیرات و مواصلات کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے کروڑوں کے غیر قانونی اثاثوں کا سراغ لگا لیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی تحقیقات مکمل کر کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نور محمد لہڑی اور بے نامی دار ملک نوید کاسی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔تحقیقات

کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے دوران سروس کوئٹہ اور کراچی میں 25 کروڑ روپے سے زائد کے ناجائز اثاثے بنائے، غیر قانونی اثاثہ جات میں کوئٹہ میں چھ فلیٹ اورایک عالی شان بنگلہ، ڈی ایچ اے کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کا ایک محل نما بنگلہ بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بینک اکاونٹس کی چھان بین سے پتہ چلا کہ ملزم اور بے نامی داروں کے نام پر بنائے گئے اکاونٹس سے 132 ملین روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ملزم نے واضح کرپشن کیس سے بچنے کے لئے ہائیکورٹ میں بے بنیاد درخواست جمع کی جسے معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے مسترد کردیا اور نیب کو 20 دن میں کیس کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ انجینئر نور محمد لہڑی اور بے نامی دار ملک نوید کاسی کے خلاف نا قابل تردید ثبوت اکٹھے کرکے احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ، واضح رہے گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…