اسلام آباد (این این آئی) قومی ایئر لائن کے سی ای او نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو گراکر 100 منزلہ عمارت بنانے کا ارادہ ہے۔پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روز ویلٹ سے متعلق نجکاری کمیشن کو فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا، روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت مخدوش ہو
چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے ذمہ 105 ملین ڈالر واجب الادا تھے، حکومت نے قرض اور دیگر اخراجات کے لیے 145 ملین ڈالر ادا کردیے۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ قرض کی عدم ادائیگی سے روز ویلٹ ہوٹل کو دیوالیہ قرار دیکر قبضے میں لینے کا خدشہ تھا۔