جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

بلاول بھٹو PDMکے مستقبل سے ناامید اپوزیشن جماعتوں کے کوئٹہ جلسہ میں شرکت سے معذرت کر لی ، کامران خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے مستقبل سے ناامید نظر آنے لگے ، کوئٹہ جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’بلاول PDM مستقبل سے ناامید پہلے جلسے میں آخری وقت نواز شریف کا وڈیو خطاب روک دیا سندھ پولیس نے بلاول مہمانان خصوصی مریم صفدر ہوٹل کمرہ توڑ گرفتاری کی صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں بند کیا شام کو سندھ حکومت نے صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی اب بلاول نے PDM کوئٹہ جلسہ شرکت سے معذرت کرلی۔ ‘‘واضح رہے کہ گزشتہ رو ز کامران خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو PDM تمہارے ساتھ ہے تمہار عزیز ترین مہمان عزیز بھٹی تھانے میں بند ہے تم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہو ابھی مراد علی شاہ کا استعفی بھجواؤ سندھ حکومت ختم کرو اگر تمہاری مرضی سے صفدر قید ہے تو سب سے PDM کی فاتحہ پڑھوا دو فیصلہ کرو۔ جبکہ انہوں نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر کہا تھا کہ طبل جنگ بج گیا بڑوںکی لڑائی شروع! پہلے تو چھوٹا اندر ہوگیا ہوٹل کا دروازہ توڑ کر کراچی پولیس بلاول کے عزیز ترین مہمان کو اٹھا کر لے گئی اور عزیز بھٹی شہید تھانے میں بند کردیا بڑوں کی لڑائی کے اس پہلے دلخراش وار کے بعد سے اب تک PDM بڑوں کی سٹی گم ہے کہیں سے کوئی آواز نہیں آئی۔ ‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…