حافظ آباد(این این آئی)حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹائون میں بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنے والد اور والدہ کوبیدردی سے مار دیا ۔ملزم اپنے والدین کی لاشیں گھر میں بند کر کے فرار ہوگیا۔حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹاؤن میں لرزہ خیز واردات، بدبخت بیٹے نے نشے
کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیدردی سے اپنے والدعمر حیات اور والدہ آسیہ بی بی کوجان سے مار دیا۔ ملزم زبیر نے دونوں کوہتھوڑوں کے وار کر کے بیدردی سے انہیں ختم کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم دونوں لاشیں گھر میں بند کر کے فرار ہو گیا۔ ملزم کا چھوٹا بھائی جب گھر پہنچا تووالدین کی لاشیں دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا حالت غیر ہونے پر اسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔مقتولین کی بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر نشے کا عادی تھا نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اس نے اپنے والد اور والدہ کو مار دیا۔ واقعہ کی اطلاع پرعلاقہ میں کہرام مچ گیا -سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کر لئے -اہل محلہ کے مطابق ملزم نشے کا عادی اور پہلے بھی گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ بوڑھی ماں اور باپ دونوںکو مارنے کے الزام میںپولیس تھانہ سٹی نے بیٹے زبیر کے خلاف اسکے بھائی شعیب حیات کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔