بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں راحیل شریف کا نام لئے بغیر انہیں اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی تھی تو ااس کے بعد ان کیساتھ کیا ہوا تھا جس کا خمیازہ وہ آج بھی بھگت رہے ہیں ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 16؍اکتوبر کی شب نواز شریف نے وڈیو لنک پر اپنی تقریر شروع کی تو اُن کا موضوع مہنگائی تھا۔روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار حامد میر اپنے کالم ’’ آگ ہی آگ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔جب اُنہوں نے جنرل باجوہ کا ذکر شروع کیا تو مجھے

آصف علی زرداری کی وہ تقریر یاد آ گئی جب اُنہوں نے اینٹ سے اینٹ بجانے کا ذکر کیا تھا اور نواز شریف وزیراعظم تھے۔ نواز شریف نے اُس تقریر کے بعد آصف علی زرداری کے ساتھ اپنی پہلے سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی تھی کیونکہ زرداری صاحب نے اپنی تقریر میں راحیل شریف کا نام لئے بغیر اُنہیں اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی تھی لیکن اُس کے بعد تو زرداری صاحب کی اینٹ سے اینٹ بج گئی اور جن مقدمات کو وہ آج کل بھگت رہے ہیں، یہ اُسی زمانے میں بنائے گئے۔ نواز شریف صاحب کی گوجرانوالہ میں تقریر سنتے ہوئے میرے ذہن میں یہ سوال بھی آیا کہ وہ جنرل باجوہ پر 2018کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں لیکن اُن کی جماعت نے 2019میں جنرل باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی حمایت کیوں کی؟عمران خان اور اُن کے وزراء نواز شریف کی تقریر کی مسلسل مذمت کر رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی بھونچال آ گیا ہو۔ نواز شریف کے کچھ متوالوں کا خیال ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب کے کسی لیڈر نے ایک حاضر سروس آرمی چیف پر اِس طرح کھل کر تنقید کی ہے۔ میں اُن متوالوں سے معذرت کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…