اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پرمنور یوسفزئی نامی ایک صارف نے ہونڈا سٹی کار حادثے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 125 موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد لاکھوں روپے کی مہنگی ترین اس گاڑی کا کیا حشر ہوچکا ہے۔ کار اور موٹر سائیکل
کی آمنے سامنے سے ٹکر نہیں ہوئی بلکہ کار نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے، یعنی گاڑی کیلئے ٹکرانے کی شدت کم تھی اور نقصان کم ہونا چاہیے تھا لیکن ہونڈا سٹی تباہ ہو کر رہ گئی جبکہ اسی ہونڈا کمپنی کا 125 موٹرسائیکل بالکل ٹھیک ٹھاک کھڑا ہے۔گاڑی کی یہ حالت ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ زبیر تیمور نے بتایا کہ انہوں نے یہ حادثہ براہ راست دیکھا ، موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہوا ہے۔ مرزا حسن رضا نے کہا ” ان گاڑیوں کی قیمت دیکھو وزیراعظم یہ مافیا کو کنٹرول کرنا ہے ملک میں، آپ یہ اپوزیشن سے باہر نکلو، آپ ملک کے وزیراعظم ہو ، ہم کو تو لگتا ہے آپ صرف اپوزیشن کو جواب دینے کے لئے ہو، مافیا آپ کو چلا رہا ہے۔”کاروں کی معلومات دینے والے فیس بک پیج ویلز ڈیلز نے کہا کہ ہونڈا سٹی کی ٹیکنالوجی 11 سال پرانی ہے، جو لوگ اسے محفوظ سمجھتے ہیں ان پر حیرت ہے، اتنی ہی قیمت میں آنے والی جدید کاریں بہت زیادہ پائیدار اور محفوظ ہیں۔