بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کیسی باتیں کرتے ہیں، ان کے وزراء کی بداخلاقی کی کوئی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، لیگی رہنما نے وزیراعظم کو پاگل قرار دیدیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے بڑے جلسے سے حکومت پاگل ہو گئی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس سے خطاب میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والے عوامی

قائد میاں نواز شریف کے خلاف جو گری ہوئی اور اخلاق سے عاری زبان استعمال کی اس سے بیرون ملک اور بیس کروڑ عوام کو کیا میسج گیا ہو گا وہ وزیر اعظم ہیں لیکن باتیں پاگلوں والی کرتے ہیں جبکہ انکے وزراء کی بد اخلاقی کی کوئی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انکی زبان سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ،گوجرانوالہ کا جلسہ تو ابتداء تھی اب 25 اکتوبر کو کوئٹہ کا جلسہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب اپوزیشن میں تھے تو انہوںنے میڈیا کے سامنے خود کہا تھا کہ اگر اپوزیشن کے پانچ سو افراد بھی مجھ سے مستعفی ہونے کا کہیں تو میں غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جاونگا لیکن اپوزیشن دو سالوں سے اور گوجرانوالہ کے ہزاروں افراد نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا لیکن وہ ڈھٹائی سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں ملک میں مہنگائی سے لوگ تنگ آکر اپنی زندگیوں سے بیزار آچکے ہیں لیکن حکومت میڈیا اور جلسوں میں صرف اپوزیشن کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہیںآج ملک میں بجلی گیس پیٹرول سمیت ہر شے سو فیصد مہنگی کی جارہی ہے 71 سالوں میں مہنگائی اتنی نہیں بڑی جو اس نااہل حکومت کے دو سال میں بڑی ۔ انہوں نے کہا کہ آج جمہوریت کے نام پر سول مارشلاء قائم ہے میڈیا پر اپوزیشن کا بیانیہ نشر نہیں ہونے دیا جارہا یہ کام تو فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان

ماضی سے سبق سیکھیں انہوں نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا اور نیا پاکستان بنانے کا خواب عوام کو دیکھایا لیکن آج عوام نئے پاکستان کے بجائے پرانا پاکستان مانگ رہے ہیں اور میاں نواز شریف کو چھوتی مرتبہ وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ملک کا سب سے بڑا ایشو آج مہنگائی ہے ملک معاشی طور پر تباہی کا شکار ہے بے روزگاری عام ہے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے

ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کسی کی عزت و ناموس محفوظ نہیں سرے عام خواتین کی عزتیں سڑکوں پر لوٹی جارہی ہیں لیکن قانون خاموش ہے جب تک ملک میں سزاوں پر عمل نہیں کیا جائیگا ملک میں جنگل کا قانون ہی رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ قانون وآائین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے اور لاقانونیت عام ہو رہی ہے جسکی وجہ سے

بیرونی دنیا میں ملک کا امیج خراب اور سرمایہ کار یہاںآنے سے گریز کررہے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام ملک میں انتقام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے بنیاد پر نااہل کیا گیا کرپشن کا ایک کیس ان پر دو سالوں میں کوئی ثابت نہ کر سکا اور نہ شہباز شریف اور

مریم نواز پر کوئی کیس ثابت کیا جاسکا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی زبان ہے اور عوام کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہی ہے ہماری تحریک ذاتی مفاد اور اقتدار کیلئے نہیں ملک میں ائین و قانون کی بالادستی اور سول آمریت کے خلاف ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری تحریک کے نتیجے میں یہ نااہل حکومت سے ہماری جلد جان خلاصی ہو جائیگی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…