جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا گیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے یکم نومبر سے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اور پرانے حکمرانوں کے درمیان لڑائی مفاد عامہ کیلئے نہیں اپنی باری کیلئے ہے ۔ عوام کی بات صرف جماعت اسلامی کررہی ہے۔23 اکتوبر کو مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں تحریک کے مکمل شیڈول اور قوم کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل کا

اعلان کریں گے۔مہنگائی بے روز گاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف خیبر پختونخواہ سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔نااہل حکمرانوں نے ملک کے 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔حکمرانوں کے رویے نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔وزیر اعظم ہر تقریر کوآخری تقریر سمجھ کر کرتے ہیں۔حکومت میں کوئی اہلیت ہوتی تو وہ عوام کی مشکلات کو کم کرتی ۔وزیر اعظم سے میانوالی سمیت پورے ملک کے عوام مایوس ہیں۔مہنگائی بے روز گاری اور ابدامنی عروج پر ہے ۔پورے ملک کی بات نہ بھی کریں وزیر اعظم کے اپنے ضلع میانوالی میں کرپشن اور سمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سرکاری ملکیتی درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی عبدالوہاب خان نیازی کے والد حاجی غلام محمد خان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔.اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن فاروق بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے حاجی غلام محمد خان نیازی کی جماعت اسلامی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ملک میںنظام مصطفی ؐ وقف کررکھی تھی ۔سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں

ایک طرف قانون سازی میں حکومت کی سپورٹ کرتی ہیں اور دوسری طرف وہ اسی حکومت کو گرانے اور رخصت کرنے کی باتیں کرتی ہیں۔ عوام کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یہ صرف اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ان جماعتوں کے اسی کردار کی وجہ سے ان کا ساتھ دینے سے انکار کیا۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ

ایک پیج پر ہیں ۔ اشرافیہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے کبھی ن لیگ کبھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوتے ہیں ۔ آج کل یہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں کل کسی اور پارٹی میں ہوں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی عوام کی بات اور عوام کے لئے جدوجہد کررہی ہے.ہم مہنگائی کے خلاف تحریک کو حقیقی معنوں میں ایک عوامی تحریک بنانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی

نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں. عام اشیائے ضرورت گھی چینی دال کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں اس صورت حال میں جماعت اسلامی غریب عوام کی آواز بنے گی اور اس کے حق کے لئے آواز بلند کرے گی.ْ۔موجودہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے پر مکمل پسپائی

اختیار کی ہے. اب حکمران کشمیر کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتے. ۔کشمیر کے مسئلہ پر حکومت کی پالیسی ادھر ہم ادھر تم والی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے خواجہ آباد میں ڈیرہ نجیب اللہ خان پر رکن ضلعی شوریٰ مجیب اللہ خان کے بیٹے کی وفات پربھی اظہار تعزیت کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…