کراچی(این این آئی) پی ڈی ایم کے جلسے سے واپس جانے والوں کی کوریج دکھانے پر جیالوں نے صحافی کی پینٹی لگا دی۔ کراچی میں پی ڈی ایم جلسے میں بدنظمی کے بعد اور نجی ٹی وی کے صحافی پر جیالے پل پڑے اور شدید پینٹی لگا دی، صحافی نے جلسہ ختم ہونے سے قبل شرکا کے جانے
کی کوریج کی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی ان افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، شکایت کرنے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیالوں کی جانب سے افسوسناک سلوک سے صحافی کی حالت غیر ہو گئی ہے۔