بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عثمان بزدار کے فوری ایکشن سے حفیظ سینٹر میں اربوں کی مالیت کا سامان اور 29 جانیں محفوظ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صبح آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری پر انتظامیہ اورریسکیو1122کے حکام سے رابطہ کیا اورآتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اورکہا کہ

انتظامیہ اور ریسکیو 1122آگ پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے لہذا چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انتظامی افسران اور ریسکیو 1122 کے حکام کو موقع پر پہنچے اورریسکیوآپریشن کی نگرانی کی اورچھت پر موجود افراد کو بحفاظت طریقے سے نکالا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کمشنر لاہور ڈویژن اور ریسکیو 1122 کے حکام سے مسلسل رابطے میں رہے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار خود امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں خالد محمود کو بھی موقع پر پہنچے کی ہدایت کی اوردونوں وزراء موقع پر پہنچے اورامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔وزیراعلیٰ نے آگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیزکیا جائے۔ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے جانفشانی سے کام کیا جائے۔تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔آتشزدگی کے واقعہ کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔تاجروں کے نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ تاجروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ازالہ کرنے کے اقدامات کریں گے۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…