اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نامور صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جنرل مائیک مولن کی پاک فوج کی ٹریننگ دیکھ کر آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں، امریکیوں کو آرمی ایکشن ہالی ووڈ کی ایکشن فلمیں دیکھ یہ لگتا ہے کہ ان کی آرمی دنیا کی سپر آرمی جبکہ
پاک فوج کے سامنے امریکی فوج کچھ بھی نہیں ، افواج پاکستان کی 70سال سے بھی پرانی تاریخ ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کا کہنا تھا کہ ایک موقعہ پر جنرل مائیک نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان فوج کی تربیت کرنا چاہتے ہیں انہیں جنرل کیانی اپنے ساتھ وہاں لے گئے جہاں فوجی تربیت چل رہی تھی،انہیں دکھایا گیاکہ خارداروں کے جال سے گزرتے، چھلانگیںلگانا اور انہیں بتایا گیا کہ جب انہیں سزا دی جاتی ہے تو انہیں کیا سزا دی جاتی ہے جبکہ سردیوں میں فوجیوں کو جنگل میں تنہا چھوڑا جاتاہے تو یہ کیسے بھوک سمیت کیا کیا تکلیفیں برداشت کرتے ہیں ، یہ بلند اور برفیلے علاقوں میں کیسے زندگی گزارتے ہیں ؟ یہ ہے پاک فوج ، امریکی جنرل نے جب فوجیوں کی تربیت دیکھی تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔