ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

جو کھیل کھیل رہے ہیں اس سے نظام تو رخصت ہوسکتا ہے،آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،اپوزیشن جماعتوں کو دو ٹوک پیغام

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020 |

ملتان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپوزیش پر واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جو کھیل کھیل رہی ہے اس سے نظام تو رخصت ہوسکتا ہے،آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا،آپ اپنے مقاصد کیلئے قومی اداروں اور کو جمہوریت نقصان نہ پہنچائیں، لوگ سمجھتے ہیں پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری ہے، سڑکوں پر آکر اور جلسوں سے حکومت

کو رخصت کرنا ماضی کی روایت ہے،عوام اپوزیشن کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے، کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتا ہے، سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا پاکستان کے مفاد میں نہیں، افواج پاکستان کا قیام امن میں کلیدی کردار ہے،، آپ جتنا ورغلا لیں آپ کو ناکامی ہو گی،بلاول بیٹا بھارتی بیانیے کا حصہ نہ بنیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحد ہے، حکومت کی کشمیر پالیسی بالکل واضح ہے،اس میں کوئی لچک نہیں،سعودیہ سے تاریخی تعلقات کا پورا تحفظ کرتے ہیں، میرا تعلق تو عرب کے قریش قبیلے سے ہے،سندھ میں تیر لوگوں کے سینوں میں پیوست ہو گیا ہے، بلاول بیٹا بھٹو کے نام پر کتنی بار ووٹ لو گے، کتنی بار وہی فلم چلاوؤ گے، اسٹیج سے وزیرِ اعظم نواز شریف کے نعرے لگتے ہیں تو پی پی کا کارکن لاتعلق دکھائی دیتا ہے،مولانا فضل الرحمن نے خالی اسٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا، اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا، ہم اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا،ہمدردی حاصل کرنے اور ناکامی کی پیش بندی کیلئے اپوزیشن نے گرفتاری کا موقف اپنایا،ہم سیاسی لوگ ہیں،دوسروں کے جلسے نہیں روکتے،آپ کی کوئی سازش پاکستان کے عوام پوری نہیں ہونے دیں گے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں کی رائے میں پی ڈی ایم وقتی اور منفی اتحاد ہے، اپوزیشن کو اپنے کیے کا خوف ہے، ان کے کیسز

منطقی انجام کے قریب پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ایک کھلاڑی نے کہا کہ دسمبر سے پہلے حکومت کو رخصت کر دیں گے، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے پانچ پانچ سال پورے کئے مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ نظام رخصت ہونے سے اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر آپ آئے تو چل پائیں گے؟ کوئی چلنے دے گا؟ اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت

کو رخصت نہیں کر سکتی، عوام سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا اتحاد وقتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ ختم ہونے سے پہلے لوگوں نے قلعی کھول دی، عوام گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے سے لا تعلق رہے، یہ جلسہ معمول کا تھا، اس جلسے میں سمندر امڈ آیا کے دعوے کے شیرازے بکھر گئے، لوگ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مہنگائی کا ذمے د ار نہیں

ٹھہراتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کر سکے، مسائل حل کر سکتے ہوتے تو اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملا تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے، مختلف الخیال لوگ اپنے کیے کے خوف سے ایک ہو گئے ہیں، اپوزیشن کو اپنے کیسوں کے منطقی انجام کے قریب پہنچنے کا خوف ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسٹیج پر بہت سے

پلیئرز کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہاہے، جن پرانے کھلاڑیوں کی وکٹ گری وہ اپوزیشن کے اسٹیج پر دکھائی دیئے،اپوزیشن کو تحریکِ انصاف اور عمران خان کا خوف ہے، وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان نے محنت اور نظریے پر گراس روٹ پارٹی بنائی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 12 سال سے سندھ میں حکومت میں ہے، بلاول کہتے ہیں کہ تیر کمان سے نکل گیا، سندھ میں

تیر لوگوں کے سینوں میں پیوست ہو گیا ہے، بھٹو کے نام پر کتنی بار ووٹ لو گے، کتنی بار وہی فلم چلاوؤ گے، اسٹیج سے وزیرِ اعظم نواز شریف کے نعرے لگتے ہیں تو پی پی کا کارکن لاتعلق دکھائی دیتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہاہے، بلاول تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو ن کے سپورٹرز آپس میں گفتگو کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ

مولانا فضل الرحمن نے خالی اسٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا، اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جلسے کو ناکام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوئی، کوئی سازش نہیں تھی،ہم نے اپوزیشن کو جلسے کیلئے فری ہینڈ دیا، صرف ہمدردی حاصل کرنے اور ناکامی کی پیش بندی کیلئے اپوزیشن نے گرفتاری کا موقف اپنایا، آپ کی کوئی سازش پاکستان کے عوام پوری نہیں

ہونے دیں گے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش پر منتخب حکومت جانے والی نہیں، اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، بلاول سے کہنا چاہتا ہوں کہ بیٹا! بھارت کے بیانیے کے حصے دار نہ بنیں، بلاول نے میرا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ سے تعلقات میں گرمجوشی نہیں رہی، سعودیہ سے تاریخی تعلقات کا پورا تحفظ کرتے ہیں، میرا تعلق تو عرب کے قریش قبیلے سے ہے۔انہوں نے کہا

کہ کہا گیا کہ سی پیک پر لوگوں کو تجسس ہے، سی پیک کا منصوبہ جاری ہے اور رہے گااس پر قومی اتفاقِ رائے رہے گا، کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں اس منصوبے پر کام بڑھا ہے، سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا افتتاح بھی ہو چکا ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں کا ایجنڈا اداروں کو نیچا دکھانا ہے، افواجِ پاکستان کا

قیام امن میں کلیدی کردار ہے، آپ جتنا ورغلا لیں آپ کو ناکامی ہو گی، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا کسی کے مفاد میں نہیں، عدلیہ سے متعلق دہرا معیار ٹھیک نہیں ہے، اگر رینجرز نہ ہو تو آپ امن و امان پر قابونہیں پا سکتے، افواجِ پاکستان نے بیرونی قوتوں کے آگے بند باندھا ہے، افواجِ پاکستان نے بہت سی قوتوں کے آگے بند باندھا ہے، دہشت گردی کو شکست نہ دی ہوتی تو آپ آزادانہ جلسے

نہ کر رہے ہوتے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ماضی سے باہر آ کر مستقبل میں دیکھنا ہو گا، آپ اپنے مقاصد کے لیے نہ قومی اداروں کو نقصان پہنچائیں نہ جمہوریت کو، پارلیمنٹ میں، ٹاک شو میں آپ تنقید کریں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کا آپ کھوج لگا سکے، نہ انہیں سزا دلوا سکے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت عدالت کے سامنے حقائق

رکھ رہی ہے، بظاہر نواز شریف صحت یاب دکھائی دیتے ہیں، ہسپتال نہیں جاتے، ٹریٹمنٹ نہیں جاری تو مطلب ہے قوم سے ناٹک رچایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ چینی معاملے پر نئی قانون سازی کی گئی، شوگر ملز نے اتفاق کیا کہ 10 نومبر سے کرشنگ شروع کر دیں گی، چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے درآمد کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…