ٹرانسپورٹ کو اس چیز پر منتقل کر دیا جائے، اربوں ڈالر کی بچت ہو گی، لاکھوں کو روزگار ملے گا، انتہائی اہم تجویز دیدی گئی

18  اکتوبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایل این جی پر منتقل کرنے سے آئل امپورٹ بل میں تقریباً بیس فیصد کمی آئے گی جبکہ اس سے کرائے اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو جائے گی اور موسم

سرما میں گیس اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گی۔ محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما میں ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اب حکومت نے تمام سی این جی سٹیشنز کو مقامی گیس سے بجائے درامد شدہ ایل این جی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ لاکھوں افراد اور کروڑوں مسافروں کو ریلیف ملے گا۔ اس وقت بین الاقوامی منڈی میں ایل این جی مقامی گیس سے سستی ہے جبکہ نجی شعبہ کی جانب سے ایل این جی کی درامد اور تمام اخراجات کے بعد بھی اسکی قیمت پٹرول سے بیس سے پچیس فیصد تک سستی ہو گی اس لئے اس فیصلے پر فوری عمل درامد کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے گیس کے ٹرمینلز کو انکی استعداد کے مطابق استعمال کیا جا سکے گا جو اس وقت کم استعداد پر چل کر بھاری نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔اس سے نجی شعبہ نئے ٹرمینلز کی تعمیر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کرے گا جبکہ بچنے والی مقامی گیس کو صنعتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے گا جس سے پیداوار برامدات اور روزگار بڑھے گا اور صنعتی شعبہ کی چکایات کم ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…