لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کو اٹھتے جاگتے اب نوازشریف اور مریم نواز کے خواب ہی آتے ہیں،فیاض چوہان،شبلی فراز ،شہباز گل اور شہزاد اکبر پر ہمیں ترس آتا ہے،
عمران نیازی صبح صبح ان بیچاروں کی مانیٹرنگ پر ڈیوٹیاں لگادیتا ہے۔ عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرائے کے ترجمانوں کا مفت کی تنخواہیں حلال کرنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔پی ڈی ایم کے ہزاروں کے جلسے کو جلسی کہنے سے عمران نیازی 22کروڑ پاکستانیوں کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔نیازی صاحب اگر پی ڈی ایم جلسیاں کررہی ہے تو آپ کو ڈرانے خواب کیوں آرہے ہیں۔نوازشریف،مریم نواز،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سب چینی چوروں اور آٹا چوروں کے خوابوں میں بھی آئیں گے۔