پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے بعددھوبی کے اکاؤنٹ سےاربوں کی ٹرانزیکشن ؟ اکائونٹ کب بنا، اربوں روپے کہاں سے اکائونٹ میں آئے ؟ تہلکہ انگیز انکشاف

18  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے بعد اب دھوبی کے اکاؤنٹ سے پونے 13 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن سامنے آگئی ہے۔گھوٹکی کے دھوبی رمیش کمار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیجا تو اسے پتا چلا کہ

اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے 2009ء میں سردار غلام محمد شوگر مل میں سینیٹری ورکر بھرتی ہوا، یہ نوکری کب کا چھوڑ چکا، نہیں پتا کب اکاؤنٹ بنا، اربوں روپے کہاں سے اکاؤنٹ میں آئے؟یاد رہے کہ 2018ء کراچی کے رہائشی فالودہ فروش کے اکائونٹ میں سوا 2 ارب روپے کی منتقلی کا مشہور کیس سامنے آیا تھا جسے ایف آئی اے نے فوری طور پر منجمد کر دیا تھا۔ یہ اکائونٹ 2014ء اور 2015ء کے دوران آپریشنل رہا اور اسی دوران رقم آئی جبکہ یہ رقم ایک بزنس گروپ کی تھی۔ ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ پاکستان میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکائونٹس کھولتے ہیں جن کو ٹریڈ اکائونٹس کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔ شہری قادر کے اکائونٹ میں رقم 2014ء اور 2015ء کے دوران آئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…