ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے پلان تیار، کتنے ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے، حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیار کرلیا گیا، جلسے کی سیکیورٹی پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغ جناح میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیارکرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جناح گرانڈکوسیکیورٹی کلیئرنس کے بعدسیل کردیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس،ایس ایس یواوراسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ بی ڈی یوکی ٹیمیں جلسہ شروع ہونے سے پہلے سوئپنگ کریں گی۔بی ڈی یوکی ٹیمیں کلیئرنس کے بعد جلسہ گاہ انتظامیہ کے حوالے کرے گی، جلسے کی سیکیورٹی پرساڑھے4ہزارسے زائداہلکارتعینات ہوں گے، اہلکاروں کوجلسہ کی گزرگاہوں اور اطراف میں تعینات کیا جائے گا۔پلان کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے 3 گیٹ کھولے جائیں گے، دو گیٹ سے مرد اور ایک گیٹ سے خواتین کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیا کے لیے الگ گیٹ مختص کیا گیا ہے۔وی آئی پی گیٹ سے صرف رہنماں کو آنے کی اجازت ہوگی، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کسی کو ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…