وزارت قانون نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، حیرت انگیز انکشافات

17  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) وفاقی وزارت قانون کی جانب سے پپپرا قوانین کے برخلاف بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام نے تبدیلی سرکاری کی وزارت قانون و انصاف کا من پسند وکلا کو نوازنے سے لیکر بار

ایسوسی ایشنز کی فنڈنگ اور بھرتیوں کے اشتہارات تک کچہ چٹھہ کھول دیا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بغیر اشتہار دیے 487 وکلا کی خدمات حاصل کی گئیں اور 58 لاکھ سے زائد فیس ادا کی گئی، بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت قانون و انصاف نے وکلا کی خدمات سال 2018-19 کے دوران حاصل کیں جبکہ بھرتیوں کیلئے 6 لاکھ سے زائد مالیت کے دو اشتہار جاری کیے لیکن بھرتیوں کا عمل دونوں مرتبہ شروع نہ ہوسکا۔آڈٹ حکام نے مجاز افسران سے اشتہار کی مد میں خرچ رقم وصول کرنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت قانون کی جانب سے 31 بار ایسوسی ایشنز کو جاری فنڈز پر بھی اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو دو کروڑ 96 لاکھ سے زائد رقم دی گئی لیکن ان سے فنڈز کا آڈٹڈ حساب نہیں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…