ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ایک ہفتے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )ادارہ شماریات کے مطابق 15 اکتوبر کو ختم ہونے والا ہفتہ بھی غریب عوام کے لیے بھاری رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ کھانے پینے کی اشیا ء

کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ.45فیصد مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن کی اوسط قیمت میں ساڑھے 26 روپے 44 پیسے فی کلو اضافہ اور انڈے 9 روپے 25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسط 4 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمت میں پونے دو روپے فی کلو جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران چاول، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، چائے سمیت دیگر اشیا ء مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلا، پیاز، لہسن، دال مسور، دال چنا سمیت 9 اشیا ء کی قیمت میں کمی ہوئی اور نمک، مرچ، مٹن سمیت 17 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…