کراچی(این این آئی)ایزی پیسہ کے صارفین ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے اب پنجاب، اسلام آباد یا سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔ ایزی پیسہ ایپ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی معروف ایپ ہے جس نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی
کو آسان بنا دیا ہے۔ صارفین بالخصوص اس مشکل وقت کے دوران اپنے گھروں سے نکلنے اور طویل قطاروں میں انتظار کئے بغیر لمحوں میں ضروری ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے صارف کو سب سے پہلے متعلقہ ایکسائز پورٹل یا فراہم کی جانے والی ایپ سے پے منٹ سلپ آئی ڈی (PSID) تشکیل دینا ہوگا اور پھر اس PSID کیلئے بغیر کسی اضافی چارجز کے ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ COVID-19 اور لوگوں کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی فراہمی کی روشنی میں ایزی پیسہ تمام ممکنہ مشکلات کو دور اور ملک بھر میں موجودہ اور ممکنہ صارفین کے لئے آسان تجربہ تشکیل دے رہا ہے۔ صوبائی حکومتوں اور ان کے متعلقہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن کا یہ عمل ملک بھر میں تمام سرکاری ادائیگیوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب پہلا قابل تعریف قدم ہے۔ ملک میں فن ٹیک کے انقلابی لیڈر کی حیثیت سے ایزی پیسہ اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ ملک بھر میں محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے طریقوں کی جانب منتقل ہونے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔