لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے حکم پر گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ عام کو باقاعدہ مانیٹر کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جلسے کو مانیٹر کرنے والی سرکاری ٹیموں کو حکم دے رکھا تھا کہ
وہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر موجود لوگوں کی صحیح تعداد کو مانیٹر کریں، جلسے میں کس کس سیاسی جماعت کے کتنے کتنے لوگ آئے اس بات کی بھی مکمل رپورٹ پیش کی جائے، واضح رہے کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کی جانے والی مانیٹرنگ کی رپورٹ کو پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بھجوانا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی ریلیوں اور جلسے کی مکمل رپورٹ وفاقی حکومت بھجوائی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت پی ڈی ایم کے جلسے کی مکمل رپورٹ تیار کر ے گی، پی ڈی ایم جلسے میں اندر اور باہر کتنے آدمی تھے مکمل رپورٹ لی جائے گی، کس پارٹی سے کتنے لوگ جلسے میں شریک ہوئے اس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی ۔