منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ، پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ،عمران حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ،جس حکومت کی بنیاد بے ایمانی پر ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ،ملک ترقی اس وقت کریگا جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ۔ جمعہ

کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ گوجرانوالہ نے میدان مار لیا ہے ،جس پر آپ کو مبارکباددے رہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جتنے لوگ اسٹیڈیم میں موجود ہیں اس سے زیادہ باہر ہیں ، یہ پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہے ۔انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے حبیب جالب شعر سنایا ۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ عمران خان ان لوگوں کو جواب دیں چینی ایک سو دس روپے کی کیوں بک رہی ہے ، آٹا 75روپے کیوں بک رہا ہے ،بجلی کے بل دوگنے کیوں ہوگئے ؟ گیس تین گنا کیسے بڑھ گئی ، دالیں کیسے بڑھ گئیں ، گھی کی قیمت تین گنا کیسے ہوگئی اس کا کوئی جواب عمران خان کے پاس نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب کو نوازشریف یاد آتا ہے،جب حکومتیں توڑی گئیں اس وقت نوازشریف یاد نہیں آیا ؟۔ انہوںنے کہاکہ آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نوازشریف یاد آتا ہے ، آج پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے اگر ملک کو کوئی ترقی دے سکتا ہے وہ نوازشریف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گیارہ جماعتوں کے جھنڈے موجود ہیں ، یہاں پاکستان کے ووٹو ں کی اکثریت بیٹھی ہے ، تمام صوبوں سے ووٹ کی اکثریت لینے والے بیٹھے ہیں یہ پاکستان کو بہتر مستقبل دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ناکام ہو چکا ہے ، ان کی بنیاد کھوکھلی تھی ، جس حکومت کی بنیاد عوام کے ووٹ چوری کر نے پر ہو، جس حکومت کی بنیاد بے ایمانی پر ہووہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ آج نوازشریف

کا بیانیہ کیا ہے ؟ ہمارا بیانیہ صرف یہ ہے کہ عوام کے ووٹ کا احترام کیا جائے ، جو امانت عوام دیتے ہیں اس میں خیانت نہیں ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ ملک ترقی اس وقت کریگا جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ آج ہر پاکستانی مشکل اور تکلیف میں ہے ، ملک مشکل میں ہے ، ہم صرف ایک آزاد الیکشن کی صورت میں اپنے ملک کو بچا سکتے ہیں ، ان بچوں کو ترقی

دے سکتے ہیں ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ عوام جیت گئے ہیں آپ انقلاب لیکر آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کے لوگ غیر انسانی روایت کو قبول نہیں کرتے ۔ انہوںنے کہاکہ جب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں تو آپ کہتے ہیں پرواہ نہیں کر نا ، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، ملک میں ہماری خواتین محفوظ نہیں پھر بھی کہا جاتا ہے

یہاں قانون اور آئین کی حکمرانی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا ہے ، یہاں پارلیمنٹ کی بالادستی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت نام کی چیز نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ آٹا اور چاول نہیں ، بجلی مہنگی ، پٹرول مہنگا اور پھر بھی کہتے ہیں بہترین طریقے سے چلا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ عنقریب انقلاب آنے والا ہے ہم آئین کے

مطابق چلانا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے توقع ہے یہ بلوچستان کو نہیں بھولیں گے ۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں گیس نہیں ، قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان گلدستہ کا نام ہے جس میں تمام صوبے شامل ہیں ۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہاکہ خیبر

پختون خوا ، سندھ ، بلوچستان اور سارا پاکستان گوجرانوالہ کے ساتھ ہے اور عمران خان کا بستر گول ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خود نوٹیفکیشن جاری کیا تھا مجھے نیازی نہ کہو ، ہم آپ کو نیازی نہیں کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیازی بڑا قبیلہ ہے اور آپ بھی عمران کو نیازی نہ کہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پر امن لوگ ہیں ، ہم امن چاہتے ہیں ،ہم محبت چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جس

طریقے سے سیاست ہورہی ہے اس نے امن کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ذاتی کسی سے دشمنی نہیں ، ہم چاہتے ہیں ظلم، جبر کے نظام کا خاتمہ کر کے انسانیت کو عروج پر پہنچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جمہوریت کو بحال کر نا ہے ، آئین کو بحال کر ناہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیتے کون اور وزیراعظم کس کو بنایاگیا ، انہوں نے کہاکہ سارے مزدورں اور ڈاکٹروں نے ہڑتال

کر دی ہے آج سارا ملک اس کے خلاف ہے تو ووٹ کس نے دیا ہے ؟ ہمارے بھرے ہوئے بکسے کس نے خالی کئے ہیں اس نظام کو بدلنا ہے ،انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کیا ؟مجھے اطلاع دی تھی کہ آپ کا انجام بھی یہی ہوگا سنبھل جائیں میں نے جو ڈرے گا وہ مرے گا مجھے ایک بار مرنامنظور ہے دہشتگردوں کے سامنے سر نہیں جھکائوں گا ۔ انہوں

نے کہاکہ سینہ تان کے نکلنا ہوں ہمارا سر کٹ سکتا ہے جھک نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں تمام جمہوری قوتوں کا ترجمان ہوں ، دہشتگردی کیلئے میرا بیٹا شہید ہوا مجھے فخر ہے میں جمہوری قوتوں کیلئے قربان ہوا تو فخر ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے آیا ہوا وزیر اعظم دیوار کے پیچھے چھپا ہے ، کبھی سامنے تو آئے ، مقابلہ کر ناہے تو میدان میں آکر

مقابلہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے بعد کوئٹہ میں جلسہ ہوگا اور پھر ملتان میں ہوگا ، خیبر پختوان خوا میںجلسہ ہوگا اور آخر میں لاہور ہوگا ۔انشاء اللہ لاہور کی باری نہیں آئے گی بیچ میں کام تمام ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک ہوئے تو کوئی جعلی وزیر اعظم ہمارے سامنے نہیں ٹک سکے گا ۔ اگر لاہور کا جلسہ ہوا تو اسلام آباد مارچ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے کنٹینر لگائے ، آپ کو سارے

پاکستان سے لیکر ڈی چوک تک راستہ دیا گیا ، ہمارے راستے روکے گئے ، پولیس نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا ، ہمیں کوئی جبر اور ظلم نہیں روک سکتا اور تمام مشکلات کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہم صوبوں کے حقوق چاہتے ہیں ، این ایف سی ایوارڈپر عملدر آمد چاہتے ہیں ، اٹھارہویں ترمیم کو نہ چھیڑا جائے ، ہمیں گلے سے لگایا جائے ۔انہوںنے سابق صدر

آصف علی زر داری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے معصوم بیوی کلثوم نواز کو نہیں بخشا ، آپ نے مذاق اڑایا ، وہ بستر مرگ پر تھی یہ مذاق اڑا رہی تھی ، عمرا ن خان کے ارد گرد بیٹھے لوگ کل کس کے ارد گرد تھے ۔ انہوںنے کہاکہ کلثوم نواز کی نشانی مریم ہم میں موجود ہیں ۔ سابق

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پورا پاکستان جس کی نمائندگی یہاں پر ہے ، جس کے قائدین یہاں پر سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں ، ٹھاٹھے مارتے ہوئے سمندر کا مقصد کیا ہے ؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک حکومت بنی یا بنائی گئی ہے جس نے مختصر ترین حصے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا ، دھوکہ اور فراڈ کیا ۔انہوںنے کہاکہ کیا آپ سمجھتے

ہیں جھوٹ بولنے والا لیڈر ہوسکتا ہے ، آپ کو کہا گیا عمران خان آئے گا تو سو دن میں قسمت بدل دیگا ، نیا پاکستان بنائیگا ، ایک کروڑ نوکریاں دے گا ، پچاس لاکھ گھر دے گا ، لوگوں کے چولہے جل جائینگے لیکن افسوس مہنگائی نے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، بے روز گاری نے کہیں کا نہیں چھوڑا ہے ، پاکستان میں اتنی بڑی بیماری لگ گئی جس کو دور کر نے کیلئے پاکستان کے کونے

کونے سے لوگ آج اکٹھے ہیں ، ساری جماعتیں جہاں پر موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ نہیں ہوئے گندم پیدا ہوئی ،آج گندم نہیں ہے ،ان کے پاس کوئی جواب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں مہنگائی ہے ، بے روز گاری ہے ، ملک نیچے جارہا ہے ، معیشت تباہ ہوگئی ہے یہ کہتے ہیں پچھلی حکومت کی وجہ سے ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب آپ کو مزید حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

اور نہ ہی عوام آپ کو حکومت میں رہنے کا حق دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم میدان عمل میں نکلے ہیں ، اٹھارہ تاریخ کو کراچی ، 25کو کوئٹہ میں جلسہ ہوگا پھر ملتان ، پشاور اور لاہور میں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ فراڈیا زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتا ہے ، اسے جانا پڑے گا ،ہم سب نے ملکر اسے بھیجنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہتا تھا میرے پاس بہت اچھی ٹیم ہے اس سے نکی ٹیم دنیا میں کسی نے دیکھی

نہیں اور سنی بھی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ اتنا ظلم کرو جتنا سہ لو ، عوام آپ کو بھاگنے نہیں دینگے ، ہمارے قائدین نے جانیں دیں ،ذو الفقار علی بھٹو شہید ہوا ، بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام پاکستان کے اصل مالک ہیں یہ آگے ہیں اوراب قبضہ والے اور کرائے دار کو بھاگنا پڑیگا ۔اس موقع پر وفیسر ساجد میر نے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ عمران خان نے کنٹینرز پر کھڑے ہوکر جو وعدے اور اعلانات کئے تھے وہ کہاں گئے ؟ کرپشن پہلے سے زیاد ہے اوپر سے نچلی سطح تک کرپشن ہی کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مینڈیٹ کو چرانا سب سے بڑی کرپشن ہے ، عوام کے ووٹ کوچراکر ایک حکومت مسلط کی گئی ہے جن میں

قابلیت اور اہلیت نہیں ہے ، آج ہماری جنگ اسی کرپشن کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹا ،چینی ، پٹرول چوروں سے نجات دلانے کیلئے ہم اکٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا مینڈیٹ انہوںنے چرایا ہے ، عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا ہے اور خود آرام سے بیٹھ کر حکومت کے مزے لے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…