منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جناح سٹیڈیم میں خواجہ آصف جذباتی ہو گئے، بھرے مجمع میں عمران خان کے بارے انتہائی شرمناک بات کہہ دی، ٹی وی چینل نے اُن کی تقریر کو سینسر کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ استعفیٰ نہیں دیگا، عوام کا سیلاب اسلام آباد پہنچ کر اقتدار سے نیچے اتارے گا،عمران خان سلیکٹڈ ہے، دلوں پر حکمرانی کر نے والا وزیر اعظم نوازشریف ہے،نوازشریف کے دور میں آٹا 35اور چینی 50روپے تھی،آج آٹا 85اور چینی 115روپے

ہے، موجودہ حکمران حاجی نہیں سب سے بڑے کرپٹ ہیں۔ جمعہ کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم وہ نہیں ہوتا جسے سلیکٹڈ کر کے لوگوں پر بٹھا دیا جائے وزیر اعظم وہ ہوتا ہے جو دلوں پر حکمرانی کرے نوازشریف آج بھی دلوں میں بستا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ ہمیں غداری کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013میں ملک بھر میں بجلی نہیں تھی، مچھر کاٹتے تھے اور لوگ سو نہیں سکتے، نمازی مسجد میں جارہے تھے اور وضو کیلئے پانی نہیں ہوتا تھا، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہا تھا میں اندھیرے ختم کرونگا اور چار سالوں میں اندھیرے ختم کئے، ملک میں اٹھارہ ہزار ووٹ بجلی لگی، ہمارے قائد نے چار سالوں میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی لگا کر اندھیرے ختم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز بم پھٹتا تھا، قوم لاشیں اٹھا کر تھک گئی تھی، نوازشریف نے فوج کے ساتھ ملکر دہشتگردی ختم کی، پانچ سو ارب روپے آپریشن ضرب عضب اور رد الفسا د کیلئے دیئے اور۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پانچ سو آدمی گو عمران گو کا نعرہ لگائیں گے تو میں استعفیٰ منہ پر مار کر گھر چلا جاؤں گا اگر تم میں شرم حیا اور غیرت ہے تو آج یہاں کئی پانچ سو ہزار لوگ آج کہہ رہے ہیں گو نیازی گو۔ اگر تم میں شرم حیا ہے اگر تم میں غیرت

ہے اگر رتی بھر بھی غیرت ہے تو کئی ہزار لوگ گو نیازی گو کہہ رہے ہیں، اس موقع پر خواجہ آصف نے گو نیازی گو کے نعرے لگوائے، خواجہ نے وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہہ دیا، خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اسے اقتدار سے اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید عمران نیازی کی جعلی حکومت کا متحمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں آٹا اور چینی

سستی تھی،جو غریب کو 34روپے کلو آٹا اور 50روپے چینی دیتا تھا وہ چور ہوگیا اور آج غریب کو آٹا 80اور چینی 115روپے کلو دے وہ حاجی نہیں سب سے بڑا کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا نو جوان سینے پر پاکستان کا پرچم لگاتا تھا اور بھارت کی گولی سینے پر کھاتا تھا، بھارتی فوجیوں کے ساتھ وہ پاکستان زندہ باد کہتا تھا، کشمیری شہداء ہم سے سوال کرتے ہیں کہ پاکستان

کے 72سال میں جمہوری حکومت آئی، مارشل لاء آیا، کبھی بھارت کو کشمیر ہڑپ کر نے کی جرات نہیں تھی آج مودی نے کشمیر کو ہڑپ کر کے بھارت کا حصہ بنالیا ہے اس کا جواب عمران نیازی کو دینا ہوگا، اس نے پاکستان کی طاقت کمزور کردی ہے،ہماری مسلح افواج مضبوط ہیں اگر پاکستان کی طاقت میں کمی نہیں ہوئی تو عمران نیازی نے کشمیر پر سودا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ

مہنگائی سے نجات دلانی ہے، بے روز گاری ختم کر نی ہے، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو مضبوط وفاق کے ساتھ چلانا ہے تو ہر شہری، دانشور، ہر وکیل، ہر مزدور، ہر کسان، ہر استاد، سر کاری ملازم ہماری موومنٹ کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا وعدہ ہے جونوازشریف نے شروع کیا تھا اسے دوبارہ شروع کرینگے، سی پیک کو دوبارہ شروع

کرینگے اورپاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائینگے۔سابق وزیر دفاع او ر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ 2012میں نوازشریف نے اسی جگہ پر جلسہ کیا تھا، میں سیالکوٹ سے ایک جلوس لیکر آیا اور جلوس نہ پہنچ سکا،وہ ساری سڑکیں نوازشریف کے جانثاروں نے جام کر دی تھیں لیکن آج میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں تین چار گھنٹے جلسے میں پہلے پہنچاؤں تاکہ جس جدوجہد

کا نقطہ اعتراض کررہے ہیں اس میں کوئی غیر حاضری نہ لگ جائے۔ ایک مقدس فریضے کا آغاز کررہے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہیں جس شخص کو ڈھائی سال پہلے مسلط کیا گیا تھا اس کے خاتمے کے دن آگئے، پاکستان جعلی حکومت کامزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ پانچ سو آدمی گو عمران گو کہہ دیں تو چلا جاؤنگا

اگر تم میں شرم و حیاء ہے تو کئی ہزار لوگ کہہ رہے ہیں گو نیازی گو۔انہوں نے کہاکہ نہ شرم ہے نہ حیاء ہے وہ استعفیٰ نہیں دے گا وہ وقت آئیگا آپ کا سیلاب اسلام آبا د جائیگا اور ہم اس کو اقتدار سے نیچے اتاریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج سارا پاکستان عمران خان کی جان کو رو رہا ہے، اس کے ووٹر بھی، سپورٹر بھی اور سلیکٹر بھی، کوئی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں

نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں آپ کو عمران خان سے نجات دلائینگے۔انہوں نے کہاکہ خوشحالی کے سفرکی بنیاد نوازشریف نے رکھی تھی، یہاں بجلی ہو، روشنیاں ہوں، مہنگائی نہ ہو، ڈاکے اور ریپ نہ ہو تو نوازشریف کو لائیں۔انہوں نے کہاکہ چند ہفتوں میں عمران نیازی سے جان چھوٹ جائیگی، انشاء اللہ یہ اپنی طاقت سے جائیگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے

کہ ہم اپنے ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں، یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ یہ کہتے ہیں آپ چھوٹے صوبے ہیں لیکن ہم ملک کے وارث ہیں،انہوں نے کہاکہ مشرف کی لگائی گئی آگ ہم سب کو برباد کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کر نے کی بات ہورہی ہے یہاں پارلیمانی نظام چلے گا کوئی صدارتی نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ لیں، وہا ں روزانہ لوگ لاپتہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین ہے، ہر شخص اور ادارے کو آئین کے مطابق چلنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…