اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا، اسٹیڈیم میں پہلے گنجائش 30ہزار تھی اب 20ہزار رہ ہوگئی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا،آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی گنجائش 30 ہزار تھی، جو
اب سے 20 ہزار رہ گئی۔ انہوں نے کہاکہ اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں،یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینارپاکستان کا گراؤنڈ بھی بھر دیا تھا،ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا بھی نہیں ہونا۔نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر 17 سے 18 ہزار لوگ جمع کرسکی ہیں۔