جنا ح گراونڈ میں تحریک انصاف کے جلسے میں زیادہ لوگ آئے تھے یا آج پی ڈی ایم کے جلسے میں زیادہ لوگ ہیں؟حامد میرکا حیران کن دعویٰ

16  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں مریم نواز کے بعد بلاول بھٹو بھی پہنچ چکے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے قائدین ، مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور بلاول سمیت متعدد رہنما تقریر کریں گے ۔ سینئر اینکر پرسن حامد میر نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

پی ڈی ایم کا اسٹیج وہاں بنایا گیا ہے جہاں ماضی میں تحریک انصاف کا سٹیج بنا تھا لیکن یہاں موجو د انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تحریک انصا ف کے جلسے میں اتنے لوگ نہیں تھے جتنے آج کے جلسے میں ہیں ۔ معروف صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر ہیں اتنے ہی باہر ہیں میں چائے پینے باہر آیا تھا اب اندر جانا مشکل ہو رہا ہے حکومتی وزراء اس جلسے کو ناکام ضرور قرار دیں لیکن آپس میں بیٹھ کر یہ ضرور سوچیں کہ جن لوگوں کو وہ چور ڈاکو قرار دیتے ہیں ان کے پیچھے اتنا ہجوم کیوں اکٹھا ہو گیا۔قبل ازیں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ پر ٹویٹ کہا تھا کہ جاوید ہاشمی سٹیج پر پہنچ چکے ہیں لوگ انکے حق میں نعرے لگا رہے ہیں میں نے یہاں آتے ہی یہ چیک کیا کہ سٹیج کہاں پر بنا ہے؟گراؤنڈ کے اندر یا باہر ؟یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ سٹیج تو وی آئی پی گیٹ کے بالکل ساتھ عین اس جگہ پر بنایا گیا جہاں عمران خان کے جلسے کا سٹیج بھی بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…