لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ جلسے میں شریک ہونے کے لئے مولانافضل الرحمان کاقافلہ آزادی چوک پہنچ چکا ہے اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، دوسری جانب مریم نواز کی ریلی
شاہدرہ سے آگے نکل چکی ہے اور ان کے ساتھ بھی ایک بڑی تعداد کارکنوں کی موجود ہے، بلاول بھٹو کا قافلہ وزیر آباد پہنچ چکا ہے جہاں پر بلاول بھٹو نے خطاب بھی کیا۔ راستے میں مختلف جگہوں پر پی ڈی ایم کے رہنما مختصر خطاب بھی کرتے آ رہے ہیں۔